اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صدر مملکت حجت الاسلام و المسلمین 'حسن روحانی' نے جمعرات کے روز ایران کے شمال میں واقع 'انزلی' فوی زون علاقے کا دورہ کرتے ہوئے یہاں پہ موجود مختلف اقتصادی منصوبوں کا جائزہ لیا۔
صدر مملكت جو گزشتہ روز اپنے صوبائي دوروں كے 15ويں مرحلے ميں صوبہ گيلان كے دارالحكومت 'رشت' كے دو روزہ دورے پر پہنچے تھے آج انزلي فري زون علاقے كا دورہ كيا.
انزلي كے سنئير صوبائي اور انتظامي حكام نے اس موقع پر ايراني صدر كو انزلي فري زون كے حوالے سے مختلف رپورٹ پيش كي.
كابينہ كے سنئير وزراء، مشير اور صدر كے معاونين سميت صوبہ گيلان كے گورنر جنرل صدر روحاني كے ہمراہ تھے.
ايراني صدر نے 'كيسپيئن بندرگاہ' كا بھي دورہ كرتے ہوئے اس موقع پر كہا كہ فري زون اقتصادي اور صنعتي علاقوں كے وسيع امكانات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ملك كي تيل كے علاوہ مصنوعات كي برآمدات ميں مزيد اضافہ كرنا چاہئے.
انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ ملك ميں موجود فري زون علاقوں كو بڑے اقتصادي مركز ميں تبديل كرنا ہوگا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲